کھیل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ مسلسل بارش کے بغیر منسوخ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ مسلسل بارش کے بغیر منسوخ کردیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف میں شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔امپائرز نے کئی مرتبہ گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور پھر بالآخر دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
انگلینڈ نے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی تھی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے لیکن جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔