پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور شیل پاکستان لمیٹڈ مشترکہ طور پر پاکستان انرجی سمپوزیم کی میزبانی کریں گے، جس کے لیے انہیں نٹ شیل گروپ کا تعاون حاصل ہوگا۔ بدھ 22 مئی 2024 کو اسلام آباد میں ہونے والے ایونٹ کا مقصد پاکستان میں توانائی کے چیلنجز اور مواقع سے نمٹنا ہے۔”پاورنگ دی فیوچر“ کے عنوان سے ہونے والے پاکستان انرجی سمپوزیم میں سرکردہ ماہرین، پالیسی ساز، صنعتی رہنما اور شراکت دار پاکستان میں توانائی کے مستقبل پر بامعنی گفتگو کریں گے۔ سمپوزیم میں پائیدار توانائی کا حل، انرجی سیکیورٹی، توانائی کے شعبے میں جدت اور توانائی کی منتقلی میں معاونت کے لیے پالیسی فریم ورک سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ایونٹ کا مقصد توانائی کے شعبے میں ترقی اور جدت طرازی کو آگے بڑھانا ہے۔ شرکا بصیرت افروز مباحثوں، قابل قدر نیٹ ورکنگ اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جو پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سمپوزیم میں پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات؛ سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر پٹرولیم و آبی وسائل؛ سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)؛ ریحان شیخ، سی ای او، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور صدر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری؛ وقار صدیقی، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، شیل پاکستان لمیٹڈ؛ ڈاکٹر نذیر عباس زیدی، سیکریٹری جنرل، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل؛ سید مونس عبداللہ علوی، سی ای او، کے۔ الیکٹرک؛ مسرور خان، چیئرمین، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)؛ احمد زاہد ظہیر، کنٹری چیئرمین اور جنرل منیجر، شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ؛ عادل خٹک، سی ای او، اٹک ریفائنری لمیٹڈ؛ حبیب حیدر، ہیڈ آف کارپوریٹ ریلیشنز، شیل پاکستان لمیٹڈ اور اسرار محمد، وی پی، فنانس اینڈ کمرشل، یونائیٹڈ انرجی پاکستان سمیت دیگر مقررین شرکت کریں گے۔
آفتاب محمود بٹ، سی ای او، کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ؛ روحیل محمد، سی ای او، لکی الیکٹرک پاور کمپنی؛ علی خضر، ہیڈ آف ریسرچ، بزنس ریکارڈر؛ ڈاکٹر عابد قیوم سلیری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ؛ عامر اقبال، سی ای او، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی؛ مظہر حسنانی، سی ای او، اینگرو ووپک اینڈ اینگرو ایل این جی ٹرمینلز لمیٹڈ؛ اور عبدالعلیم، سیکریٹری جنرل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) و دیگر مباحثے میں حصہ لیں گے۔سمپوزیم میں شراکت داروں میں ہونے والی بامعنی گفتگو توانائی کے منظر نامے اور پائیدار مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔