بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے ایک وفد نے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی امریکی ایوان نمائندگان کے ایک رکن ٹیری میزا سے ملاقات میں انہیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پرٹیری میزا نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے بلند معیار پر یقین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔وفد نے ٹیری میزا کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک دستاویز بھی پیش کی۔امریکی رکن کانگرس نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹیکساس کے ایوان نمائندگان میں کشمیر کی حالت زار کے حوالے سے جلد ایک قرارداد پیش کریں گی۔

مزید پڑھیے  آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی 233، اپوزیشن جماعتیں 276 نشستوں پر کامیاب
Back to top button