بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر قیادت حکومت بلوچستان کے وفد نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔، وزیراعظم

انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی تک بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے تاکہ فصلوں اور باغات سے زرعی پیداوار متاثر نہ ہو۔شہباز شریف نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمت کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے عوام ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔

مزید پڑھیے  پٹرول مہنگا ہونے کا امکان، کتنا مہنگا کرنے کی سفارش؟تفصیلات خبر میں
Back to top button