قومی
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم کھوسہ، نواب ثناء اللہ زہری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔