بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران کے لیے گھروں کے کرائے کے لیے رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی گئی، اطلاق ان کابینہ اراکین کے لیے جنہیں سرکاری گھر آلاٹ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جن وزرا کو سرکاری گھر آلاٹ نہیں کیا گیا، انہیں 2 لاکھ روپے تک گھر کرائے پر لینے کی اجازت ہوگی، رقم میں یوٹیلٹی بلز بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کابینہ ارکان کے گھروں کی تزئین و آرائش کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات اور تنخواہوں کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے۔بیرسٹرسیف کے مطابق وزرا کی گھر کی یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی ان 2 لاکھ میں شامل ہوگی، 2024 میں گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوچکا ہے، مناسب گھر ڈیڑھ سے لاکھ تک مل جاتا ہے،ضم اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 3سال کے لیے ڈپٹی کمشنرزکے لیے 503 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی، ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دی جانے والی رقم خفیہ نہیں، قبائلی اضلاع اور 1303 ملین روپےڈی سیز کے لیے مختص کیے گئے تھے۔بل کی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی، بل کو اب صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button