بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شِںہوا اور اے ٹی وی کا خبروں اور اطلاعات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی اور ہنگری کے اے ٹی وی میڈیا گروپ نے ایک مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں خبروں اور معلومات کے علاوہ اہلکاروں میں رابطوں سمیت مختلف سطح اور تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور اے ٹی وی کے سی ای او تماس کوواکس نےاس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔فو نے کہا کہ رواں سال چین۔ ہنگری سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور چند دنوں میں صدر شی جن پھنگ ہنگری کا سرکاری دورہ کریں گے۔

فوہوا نے کہا کہ سربراہ مملکت سفارتکاری کی اسٹریٹجک رہنمائی کے بعد شِنہوا چین۔ ہنگری ثقافتی تبادلوں کا "دوستی پل” مستحکم کرنے، میڈیا میں نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق میں تعاون بڑھانے اور چین ۔ ہنگری دوستانہ تبادلے و تعاون میں سازگار رائے عامہ کے ماحول کو فروغ دینے میں باہمی تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی داستانیں مشترکہ طور پر درست طریقے سے بیان کرنے کو تیار ہے۔اس موقع پراے ٹی وی کے سی ای او تماس کوواکس نے کہا کہ وہ پرامید ہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے شِنہوا کے ساتھ اے ٹی وی کو تعاون مزید وسیع کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کے فروغ کا موقع ملے گا۔اے ٹی وی ہنگری کا پہلا نجی ٹی وی چینل ہے جس کی ناظرین کی تعداد ہنگری کے تمام نیوزچینلز سے زیادہ ہے۔ حالیہ برسوں میں شِنہوا اور اے ٹی وی ترجمہ، اشاعت اور مارکیٹنگ میں مسلسل تعاون کرتے رہے ہیں جس سے اہم نتائج حاصل ہوئے۔

اشتہار
Back to top button