بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چینی صدر کے آئندہ دورے سے سربیا کے ساتھ ترقی کی نئی امید پیدا ہوگی ، سربین صدر

 سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا آمدہ سرکاری دورہ سربیا کے لیے نہ صرف ایک بڑا سفارتی واقعہ ہوگا بلکہ سربیا کے عوام کے لئے خوشیوں کا موقع بھی لائے گا۔
سربین صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ چیی صدر شی جن پھنگ کا دورہ سربیا کی ترقی کے لئے نئی امید لائے گا اور وہ اس دورے کے شدت سے منتظر ہیں۔
سربیا کے صدر ووسک نے یہ بات بلغراد میں شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین سربیا کا "آہنی دوست” ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلے مکمل طور پر واضح اور کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربیا چینی عوام کی مدد کبھی نہیں بھلاسکتا۔ انہیں یقین ہے کہ وہ صدر شی کے اپنے دورے میں سربیا کے عوام کی گرم جوشی اور دوستی کو محسوس کریں گے۔
سربیا کے صدر نے سمیڈریوو میں ایچ بی آئی ایس سربیا اسٹیل ورکس کے سربیا کی اقتصادی ترقی میں کردار اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران سربیا کو ادویات اور صحت کی دیکھ بھال شعبوں میں چین کی مدد اور عالمی کثیر الجہتی مواقع پر سربیا کے لئے چین کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے زور دیا کہ سربیا اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ پر چینی موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
تائیوان کے معاملے پر ووسک نے کہا کہ سربیا ایک چین اصول کی سختی سے پاسداری اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر ووسک نے شِںہوا نیوز ایجنسی اور سربیا کی تن جوگ نیوز ایجنسی اور دیگر میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تبادلے سربیا کے میڈیا کو اپنے چینی ہم منصبوں کے تجربے سے سیکھنے کے قابل بناتے ہیں ور سربیا کے عوام کو بہترطریقے سے چین کو سمجھنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیکھنے اور تجربے کا اشتراک فروغ پاسکے۔
ملاقات کے دوران شِنہوا کے صدر فوہوا نے کہا کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود صدر شی اور صدر ووسک کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ سربیا تعلقات میں زبردست پیشرفت ہوئی جو چین ۔ یورپی ممالک دوستانہ تعلقات کی ایک اچھی مثال ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سے چین ۔ سربیا تبادلے اور تعاون کا ایک نیا خاکہ تیار ہوگا اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان "آہنی دوستی” میں نئی کرن پیدا ہوگی۔
فو ہوا نے کہا کہ شِںہوا اپنے سربیا کے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون مزید گہرا کرنے ، چین ۔ سربیا دوستی کی داستانیں اچھی طرح سے بیان کرنے ، اعلی معیار اور کثیر الجہتی خبروں اور تھنک ٹینک کی تحقیق کے ذریعے نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کے روشن امکانات کو جامع طور پر پیش کرنے کو تیار ہے۔
فوہوا نے مزید کہا کہ شِنہوا چین ۔ سربیا دوستی کے سفیر کے طور پر بھی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون وسیع کرنے کے لئے رائے عامہ ہموارکرے گی۔

اشتہار
Back to top button