بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی۔عماد بٹ کی قیادت میں18 رکنی ٹیم کے ہمراہ طارق بگٹی ، رانا مجاہد  اور 5 رکنی منیجمنٹ بھی ملائیشیا روانہ ہوئی۔منیجمنٹ میں رولینٹ آلٹمنز ہیڈ کوچ ذیشان اشرف، منیجر محمد عثمان، اسیسٹنٹ کوچ ندیم لودھی، ویڈیو انالسٹ محمد وقاص اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا 4 مئی سے ایپو میں آغاز ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا سے ہوگا، جبکہ 7 مئی کو جاپان اور 8  مئی کو کینیڈا سےمقابلہ ہوگا،10 مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل ہوگی۔ایونٹ کا فائنل 11 مئی کو ہوگا۔

اشتہار
Back to top button