نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ : کوئٹہ، کراچی اور لاہور کی کامیابی
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں کوئٹہ، کراچی اور لاہور نے کامیابی حاصل کی۔اقبال اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے ملتان کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔
ملتان کی ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس نے 35 رنز بنائے۔صائمہ ملک، عائشہ امجد اورکنزا وہاب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔عریجہ حسیب نے آؤٹ ہوئے بغیر33 رنز بنائے۔ تسمیہ رباب، نورالایمان اور اسما شریف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں کراچی نے پشاور کے خلاف 150 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر194 رنز بنائے۔ کپتان عمیمہ سہیل 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ مومینہ ریاست نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پشاور کی ٹیم صرف 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سب سے زیادہ 17 رنز ایکسٹرا کے رہے۔علینہ شاہ نے11 رنز بنائِے۔ عمیمہ سہیل نے بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 2 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ اس عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
بوہڑانوالی گراؤنڈ میں لاہور نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
راولپنڈی کی ٹیم 154 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔تانیہ سعید 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔زونیش ستار نے 3 جبکہ عائشہ بلال اور قرۃ العین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ارم جاوید نے 84 اور سمیعہ افسر نے 62رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئیں دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 149 رنز کا اضافہ کیا۔
مختصر اسکور:
ملتان 110 رنز ( 40 اوورز ) صدف شمس 35۔ کنزا وہاب17 / 2 وکٹ۔
کوئٹہ 114 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 30.5 اوورز ) ۔ عریجہ حسیب 33 ناٹ آؤٹ ۔ رحمت نورین 17 / 2 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ کوئٹہ نے ایک وکٹ سے جیتا۔
کراچی 194رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ۔ ( 50 اوورز ) ۔عمیمہ سہیل 47۔ مومینہ ریاست 38/2 وکٹ ۔
پشاور 44 رنز ( 25 اوورز )۔ایکسٹرا رنز 17۔ عمیمہ سہیل 2 / 4 وکٹ۔
نتیجہ ۔ کراچی نے 150 رنز سے جیتا۔
راولپنڈی 154 رنز۔ ( 48.5اوورز ) تانیہ سعید 36۔قرۃ العین 24/ 2 وکٹ۔
لاہور155 رنز ایک وکٹ ( 25 اوورز ) ارم جاوید 84 ناٹ آؤٹ ۔ سمیعہ افسر62 ناٹ آؤٹ ۔
نتیجہ ۔ لاہور نے9 وکٹوں سے جیتا۔