تجارت
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
معیشت کیلئےاچھی خبر ہے کہ بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی۔ ڈنمارک کے سفیر جیکوب لیونلف کی سربراہی میں وفد وزارت بحری امور پہنچا تو اے پی ایم ٹرمنلز کے سی ای او کیٹ سیونڈسن کی وفاقی وزیر قیصراحمدشیخ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہوں میں غیرملکی سرمایہ کاریوں کی دلچسپی خوش آئند ہے نئی منتخب حکومت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتما د بڑھنے لگا، ایس آئی ایف سی سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا معاشی استحکام کے لیے بلیو اکانومی کا فروغ دور حاضر کی ضرورت ہے۔
ڈنمارک سفیر جیکب لیونلف نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور بندرگاہوں کو ماحولیات آلودگی سے بچانے میں معاونت فراہم کریں گے۔