بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی جارحیت، عید کے روز بھی بمباری ، 122 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے عید الفطر کے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبرسے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار482 ہوگئی۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 14500 بچے اور 9500 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کرگئی۔دوسری جانب اہل غزہ نے مہاجر کیمپوں میں کھلے آسمان تلے عید الفطر منائی۔ غزہ میں فلسطینیوں نے ملبے کا ڈھیر بنی مساجد پر نماز عید ادا کی جبکہ مسجد اقصیٰ میں بھی عید کا بڑا اجتماع ہوا۔عید کے موقع پر لٹے پٹے مہاجرین نے کیمپوں میں روایتی پکوان بنائے اور شہید ہوجانے والے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔

اشتہار
Back to top button