راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا فلسطینی بھائیوں کیلئے 20 لاکھ روپے کا چیک

فلسطینی بھائیوں کی مالی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی حافظ محمد ادریس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی قیادت میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی ہارون الرشید سے ملاقات بیس لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا وفد میں صدر فراز فضل شیخ نائب صدر زعفران یوسف جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال کیانی فیصل لطیف اور محمد بسیر شامل صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی ہارون الرشید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوے حافظ محمد ادریس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

فلسطینیوں کی مالی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی ہارون الرشید نے مالی مدد کرنے پر راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ڈونرز کا دیا ہوا ایک ایک پیسہ جس مقصد کیلیے دیا گیا ہے اس تک فلسطینی گورنمنٹ اور باقی مسلم ممالک کے تعاون سے پہنچا رہی ہے

Exit mobile version