قومی
سپیکر کا ایوان زیریں میں عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا اعلان
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عمر ایوب خان کو ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیاہے۔
حزب اختلاف کے رہنماوں بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک عمر ڈوگر کی اسلام آباد میں سپیکر سے ملاقات میں ان کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ حزب اختلاف کی اکثریت نے عمر ایوب کے نام کی تائید کی تھی۔