قومی
پاکستان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی
پاکستان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں ہوگی، ہیوسٹن میں ہونیوالے ایونٹ میں مردوں کی 27 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شریک ہوں گی۔پاکستان مینز اور ویمنز ٹیمیں دونوں ایونٹس میں شرکت کریں گی، ہر ٹیم انڈر 19 ایج گروپ کے 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔