بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات

 صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء نے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے بھی صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت مزید امدادی سامان بھیجے گا۔

اشتہار
Back to top button