آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے، وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے واٸٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پواٸنٹس سکور کٸے ۔ دوسرے میچ میں لاٸیکنز اے نےفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پواٸنٹس کی بدولت لاٸیکنز جونیٸرز کیخلاف 2-11پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لاٸیکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پواٸنٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین کی آرمی بلیو کیخلاف 11-21پواٸنٹس سے کامیابی کی ۔ واپڈا کے زین الحسن نے گیارہ، زاہد عارف نے پانچ پواٸنٹ سکور کٸے۔ دو