بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، بشام واقعہ پر چینی ٹیم کو بریفنگ دی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کرتے ہوئے بشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی تفتیشی ٹیم کو بریفنگ دی۔ یہ ٹیم خصوصی طور پربشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی ہے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہائی کرائی کہ بشام  حملے کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button