بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان  شہر قندھار  میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21  افراد جاں بحق

افغان  شہر قندھار  میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21  افراد جاں بحق  ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے صبح مقامی بینک کے سامنے ہوا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اشتہار
Back to top button