بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیووراڈکر  نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن استعفےکی بنیادی وجہ سیاسی ہی ہے۔

وراڈکر کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ  وزیر اعظم کےعہدے کے لیے سب سے بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا  وہ فائن گیل کے صدر اور لیڈر کے طور  پر بھی ابھی مستعفی ہورہے ہیں اور جانشین کے منتخب ہوتے ہی  وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید
Back to top button