آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیووراڈکر نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔آئرش وزیراعظم نے الیکشن سے 12 ماہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور سیاسی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن استعفےکی بنیادی وجہ سیاسی ہی ہے۔
وراڈکر کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کےعہدے کے لیے سب سے بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا وہ فائن گیل کے صدر اور لیڈر کے طور پر بھی ابھی مستعفی ہورہے ہیں اور جانشین کے منتخب ہوتے ہی وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔