بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کا میر علی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل  خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہارِ ہمدردی کیا۔اسی طرح وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں بشمول دو افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا۔وزیرِ اعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

اشتہار
Back to top button