بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 9، پہلے ایلیمنیٹر میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ

 پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑیں گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تاہم میچ ہارنے کے باوجود پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی۔

آج ایک اور ٹیم کے پی ایس ایل سیزن 9 سے رخصتی کا وقت ہے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔پشاور زلمی کا مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔

اشتہار
Back to top button