قومی
ترکیہ کے صدر کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، صدر مملکت بننے پر مبارکباد
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب کے ٹیلی فون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ترکیہ کو عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور جلد رجب طیب اردوان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔