بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 9، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ ریومین پاویل 30 جب کہ صائم ایوب 19 بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عرفات منہاس، زاہد محمود اور ڈینیئل سیمز نے ایک ، ایک شکار کیا۔

پشاور زلمی کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیلفرٹ 41، عرفان خان 39، شعیب ملک 22 اور جیمز ونس 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مقررہ بیس اوورز میں 145 رنز بنا سکی، یوں پشاور زلمی نے یہ میچ 2 رنز سے اپنے نام کرلیا۔پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے دو، صائب ایوب، لیوک ووڈ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button