بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش

پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدرآصف علی زرداری گارڈ آف آنرکیلئے بگھی میں پہنچے۔ قومی ترانے کے بعد نومنتخب صدر نے مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔ تقریب میں بلاول، آصفہ، بختاور بھٹو اور ان کی بہنوں نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صدر آصف علی زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Back to top button