چین کی اقتصادی ترقی کا ہدف قابل عمل اور ترقی میں معاون ہے
چین نے 2024 کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقررکیا ہے،جو قابلِ حصول اور پوری دنیا کی ترقی کے لیے معاون ہے۔ گزشتہ سال کی طرح، اندرون و بیرون ملک حالات اور مختلف عوامل کے پیش نظر ہدف کو ممکنہ ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ رکھا گیا ہے جو چینی اداروں کے فعال طور پر کام کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جس سے مارکیٹ کے اعتماد اور سماجی توقعات میں اضافہ ہوگا۔ ترقی کا ہدف چینی معیشت کی صلاحیت اور حالات پر مبنی ہے۔ جس میں روزگار کو فروغ دینے، لوگوں کی آمدنی میں اضافے، اور اہم شعبوں میں خطرات کے تدارک اور کم کرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیاہے۔ اس میں14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے اہداف اور 2035 تک بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کرنے کے ہدف کو بھی مدنظر رکھاگیا ہے۔ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے اہم مرحلے میں ہے، جسے بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
جامع صنعتی نظام، بہتر طور سے مربوط بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس اور ٹیک فوکسڈ ڈرائیورز چینی معیشت کی لچک اور فعالیت کی بنیاد ہیں۔ شہری آبادی میں اضافہ، خدمت اور ماحول دوست شعبوں میں اس کی صلاحیت کو مزید بروئے کار لایا جائے گا اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ 2024 کے لیے چین کا اقتصادی توسیع کا ہدف حقیقت پسندانہ ہے، لیکن یہ کام آسان نہیں ہے۔ اصلاحات کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے معاشی کھلے پن کو وسعت اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔ چینی قیادت نے میکرو اکنامک پالیسیوں کی کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو مضبوط بنانے، فعال مالی اور مالیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھنے اور پالیسی کی جدت اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔