چین، ڈریگن کے سال کی مناسبت سے نمائش کا انعقاد
چین کے شمال مغربی صوبےگانسو کے دارالحکومت لانژومیں ڈریگن کے سال کی مناسبت سے نمائش جاری ہے،جس میں عوام کی جانب سے ڈریگن کی چینی تقویم کی ثقافت اورہزاروں سالوں سے ثقافتی نوادرات پر ڈریگن کی تصویر کشی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
ملک بھر کے بڑے عجائب گھروں سےڈریگن کے تھیم پر مبنی 490 نوادرات اور تصاویراور گانسو کے صوبائی عجائب گھر سے 20 سے زیادہ ڈریگن تھیم والے ثقافتی آثار نمائش میں رکھے گئے ہیں جن میں یہاں آنے والے شرکا گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
نمائش میں رکھی گئی سب سے پرکشش چیزمٹی سے بنا جار ہے جس پرانسانی چہرے، اورسانپ نما جسم اوردوہرے پنجوں والے پاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے ،یہ شکل "سانپ” سے قریب تر اورچینی قوم کے افسانوی آباؤ اجداد فوشی سے ملتی جلتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گانسو کے صوبائی میوزیم کا بہار کے تہوار کی ہفتہ پر محیط تعطیلات کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے دورہ کیا ، جو گزشتہ سال کی اسی تعطیل کی مدت کے مقابلے میں تقریباً 248 فیصد زیادہ ہے۔
گانسو صوبائی میوزیم کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رو شی کے مطابق، پتھر کے آخری دور سے لے کر اب تک ڈریگن کی تصاویر تقریباً تمام آثار قدیمہ کے ثقافتی آثار میں پائی جاتی ہیں اورچین میں سب سے قدیم ڈریگن کی تصاویرکا پتہ تقریباً 8ہزار سال قبل ہونگ شان عہد سے لگایا جا سکتا ہے۔
رو نے کہا کہ بنیادی عقائد سے جڑے ہوئے یہ تاریخی نقوش وقت کے ساتھ ساتھ چینی قوم کی ہم آہنگی کی تشکیل کے لیے ایک روحانی علامت کے طور پر سامنے آئے اورچین کے لوگوں کی ڈریگن کی پوجا کا مقصد امن، خوشحالی اور نیک خواہشات ہے۔