بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ہو گئے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے پولنگ ہوئی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی  8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔

مزید پڑھیے  سگریٹ انڈسٹری میں نافذ ٹریک اینڈ ٹریس کےفعال ہونے پر سوالیہ نشان
Back to top button