دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 سعودی شہریوں کو سزائے موت
سعودی عرب میں دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر 7 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے 7 افراد کو سزائے موت سنائی، سزا پانے والوں میں سعودی شہری احمد الشمری، سعید الوادعی، عبد العزیز الشہرانی، عوض الاسمری، عبد اللہ السعیدی، محمد بن حداد، عبد اللہ الشمری شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ افراد کو تخریب کاری، دہشت گردی اور وطن سے غداری کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے وطن کی سلامتی، امن و امان اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر کے وطن کے ساتھ غداری کی۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تفتیش کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا جس نے مذکورہ الزامات کی بنیاد پر انہیں عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ افراد کو موت کی سزا سنائی جسے گزشتہ روز ریاض میں نافذ کر دیا گیا۔