بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

رواں مالی سال میں سعودی عرب پاکستان کواقتصادی تعاون فراہم کرنیوالے ممالک اورمالیاتی اداروں میں سر فہرست

پاکستان کو 600ملین ڈالر(595.18 ارب روپے)مالیت کی ادھار پٹرولیم مصنوعات فراہم کی ہیں، اب امکان ہے کہ فروری تا جون کیلئے سعودی عرب پاکستان کیلئے سعودی آئل فیسیلیٹی میں مزید توسیع کر دے گا

موجودہ مالی سال2023-24کے جولائی تا جنوری کے7ماہ کے دوران سعودی عرب پاکستان کواقتصادی تعاون فراہم کرنے والے ممالک اورمالیاتی اداروں میں سر فہرست رہا ۔پاکستان کو 600ملین ڈالر(595.18  ارب روپے)مالیت کی ادھار پٹرولیم مصنوعات فراہم کی ہیں اور یہ600ملین ڈالر کی سعودی آئل فیسیلیٹ جولائی تا جنوری کے7ماہ کے دوران پاکستان نے استعمال کر لی ہے اور اب امکان ہے کہ فروری تا جون کے بقیہ5ماہ کیلئے سعودی عرب پاکستان کیلئے سعودی آئل فیسیلیٹی میں مزید توسیع کر دے گا۔

سعودی کرائون پرنس محمد بن سلمان کے تحریک انصاف کے دور حکومت میں دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے پاکستان کیلئے سالانہ3ارب ڈالر مالیت کی ادھار پٹرولیم مصنوعات سعودی آئل فیسیلیٹی کا اعلان کیا تھا اور اس کی میعاد ختم ہونے پر پہلے مرحلے میں اسے سعودی آئل فیسیلیٹی کو کم کر کے2ارب ڈالر کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں اسے مزید کم کر کے1ارب ڈالر کر دیا گیا تھا اور موجودہ مالی سال کیلئے سعودی آئل فیسیلیٹی کیلئے سعودی عرب نے600ملین ڈالر کی حد مقرر کی تھی جو پاکستان نے جولائی تا جنوری کے7ماہ میں استعمال کر لی اور اب پاکستان کی منتخب نئی حکومت ایک بار پھر سعودی عرب سے رجوع کرے گی اور امکان ہے کہ مارچ 2024میں پاکستان کیلئے سعودی آئل فیسیلیٹی میں توسیع پر اتفاق رائے سامنے آ جائے گا،اقتصادی امور ڈویژن کی فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ جولائی تا جنوری میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے اس عرصے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کو بلند رکھنے کیلئے2ارب ڈالر سعودی سیف ڈیپازٹ کے تحت فراہم کئے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید گرنے سے روکنے کیلئے جولائی تا جنوری کے عرصے کے دوران پاکستان کو 600ملین ڈالر(595.18  ارب روپے) مالیت کی ادھار پٹرولیم مصنوعات فراہم کی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے سماجی شعبے کیلئے5کروڑ90لاکھ50ہزارڈالر مالیت کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں سعودی عرب کی ترقیاتی فنانسنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے16ارب52کروڑ59لاکھ روپے (58.66ملین ڈالر)فراہم کئے ہیں، سعوودی عرب نے مالا کنڈ ڈویژن میں سرکاری عمارات کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پاکستان کو10کروڑ97لاکھ روپے (0.39ملین ڈالر)بھی فراہم کئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button