بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی فوجی کی خود سوزی کی پوری ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، حماس

واقعہ نے ثابت کردیا امریکا میں عوامی سطح پر صہیونی ریاست سے نفرت کی جاتی ہے، بیان

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ امریکی فوجی کی خود سوزی کی پوری ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے،واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ امریکا میں عوامی سطح پر صیہونی ریاست سے نفرت کی جاتی ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوجی ایرون بشنیل کی خود سوزی کی پوری ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ یہ واقعہ امریکا کی ظالم کی حمایت اور مظلوم سے نفرت کی ریاستی پالیسی کے خلاف احتجاج ہے۔ اس واقعہ نے ثابت کردیا کہ امریکا میں عوامی سطح پر صیہونی ریاست سے نفرت کی جاتی ہے۔

حماس نے وضاحت کی کہ بشنیل نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صہیونی قتل عام اور نسلی صفائی پر روشنی ڈالنے کے لیے اپنی جان دے دی۔حماس نے کہا کہ امریکی فوجی ایرون بشنیل نے انسانی اقدار کے محافظ اور امریکی انتظامیہ اور اس کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے مظلوم فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ اس واقعہ نے امریکی انسانی حقوق کارکن ریچل کوری کی جان کی قربانی کی یاد تازہ کردی جس نے 2003 میں رفح میں ایک اسرائیلی بلڈوزر کچلے جانے سے اپنی جان قربان کردی تھی۔

حماس نے مزید کہا کہ رفح وہی شہرہے جس کی قیمت بشنیل نے اپنے ملک کی حکومت پر دبا ئوڈالنے کے لئے اپنی جان سے ادا کی تھی تاکہ مجرم صہیونی فوج کو اس پر حملہ کرنے اور وہاں قتل عام اور خلاف ورزیاں کرنے سے روکا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button