طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔لاہور میں شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانوکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی محنت نے آج آپ کو اس مقام پر پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ یہاں سفارش کلچر نہیں، میرٹ کو پروان چڑھایا گیا، ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاں کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذہبی سے دور رکھیں، آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحائی ہے، جنہیں میڈلز، سرٹیفکیٹ ملے، وہ ان کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے عملی زندگی میں آپ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔

Exit mobile version