بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بابراعظم نے اپنے نام کرلیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے، ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران 271 اننگز میں بنایا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔بابر اعظم پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔بابر اعظم اپنے کیریئر کے دوران اب تک 19 ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 3 ہزار 698 اور کراچی کنگز کے لیے 2 ہزار 398 رنز بنائے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز
Back to top button