بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مونس الہیٰ کی تمام جائیدادیں منجمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کی تمام جائیدادیں منجمد کر دیں۔لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیاعدالت نے مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق مونس الہی اس عدالت سے اشتہاری ہوچکا ہے، جبکہ مونس الہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 30 جنوری کو لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

اشتہار
Back to top button