بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ

سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر، توشہ خانہ، نکاح کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ کردیا گیا۔’سابق وزیر اعظم کی جانب سے سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے گزشتہ روز دائر کی گئی تھی، علاوہ ازیں عدت کے دوران نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم کی جانب سے اپیل مقامی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔

آج عمران خان کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو بالترتیب 2976/2024 اور 2977/2024 نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سزا معطلی سے متعلق تیسری درخواست کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر بھی ڈائری نمبر لگ گیا، اُن کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  آج اسلام آباد میں بارش کا امکان
Back to top button