بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، بیرسٹر گوہر

 رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنرنے جیتنے والوں کو ہروایاتو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟، ہم نے آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، آر اوز اور ڈی آر اوز کو جوڈیشری سے لیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، فارم 45کے مطابق ہم نشستیں جیت رہے ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس فارم 45 موجود ہیں، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیے  آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوا تو حکومت نے پلان بی تیار کرلیا، اسحاق ڈار
Back to top button