بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 128 سے عون چوہدری نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے میدان مار لیا۔این اے 128 لاہور  12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔عون چوہدری کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا تھے جو  ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر  رہے۔یاد رہے کہ اس حلقے پر آئی پی پی اور مسلم لیگ ن نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اور نواز شریف نے بھی اسی حلقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button