بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں ابرآلود رہے گا۔

تاہم اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور لاہور دس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی پندرہ، پشاور پانچ، کوئٹہ آٹھ، گلگت دو، مری تین اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود رہنے کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔

تاہم جموں میں ابر آلود بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ صفر، پلوامہ اور شوپیاں تین، اننت ناگ اور بارہمولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  ’کلیئرنس آپریشن‘ کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5 جوان شہید
Back to top button