بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بارش/پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پوٹھوہار ریجن میں بعض مقامات پر صبح کے وقت ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مری دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھ، کراچی اٹھارہ، پشاور چار، کوئٹہ اور مظفر آباد تین اور گلگت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند چھائے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چار، لیہہ منفی سات، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  تحریک انصاف کی جانب سے حساس تنصیبات پر توڑ پھوڑ، علماء و مشائخ کی جانب سے مذمت
Back to top button