قومی
استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے ، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند ہوگئے ہیں، عوام اب بیدار ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤنے خواب کی طرح لگتی ہے، استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔
سینیٹ میں انتخابات التوا کروانے والی قراردادوں کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن التوا سے متعلق قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، ان قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا ہے۔سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرے گی، جماعت اسلامی سود پر پابندی لگا کر معیشت کو سنوارے گی۔