بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیالکوٹ شہر تک یک طرفہ سڑک اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی۔

سیالکوٹ میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ایئر رپورٹ روڈ کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں، بدھ سے کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں این او سی کے اجراء کا عمل شروع ہو گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی جلد کاروباری سہولتی مراکز کھولے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button