بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بین الاقوامی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ عمران خان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج (8 جنوری کو) اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی، سماعت میں عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

علاوہ ازیں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر حاضری کے باعث نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔بعد ازاں عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری 6 ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں، نیب نے 6 اشتہاری ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں، عدالت نے ملزمان کے ملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، علی ریاض ملک، فرحت شہزادی، مرزاشہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور ضیا المصطفی نسیم شامل ہیں۔علاوہ ازیں مقدمے کی سماعت کل (بروز منگل) تک ملتوی کردی گئی۔بعد ازاں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی مختصر گفتگو کی۔

ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا آرٹیکل آپ نے ہی لکھا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بین الاقوامی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کالم سے متعلق زبانی ہدایات دی تھیں، ان گائیڈ لائنز کے نتیجے میں ہی آرٹیکل لکھا گیا اور چھاپا گیا، میں نے آرٹیکل زبانی ڈکٹیٹ کروایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آجائے گی، آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا زمانہ ہے

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیے جانے کی توثیق قومی اسمبلی سے کرانے کا فیصلہ
Back to top button