قومی
مولانا محمد علی جوہر کی آج 93ویں برسی منائی جا رہی
متحرک قومی سیاسی رہنما، ماہر تعلیم، صحافی اور شاعر رئیس الاحرار مولانا محمد علی جوہر کی آج 93ویں برسی منائی جا رہی ہے۔وہ 10 دسمبر 1878 کو رام پور برٹش انڈیا میں پیدا ہوئے۔علی گھر اور لنکن کالج آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی۔
مولانا محمد علی جوہر ایک علیحدہ وطن پاکستان کے زبردست حامی تھے۔ انہوں نے تحریک خلافت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی راج کی پالیسیوں کے خلاف شدید مزاحمت کی وجہ سے انہیں کئی بار قید کیا گیا۔انہوں نے 1911 میں کلکتہ سے اپنا مشہور انگریزی ہفت روزہ “کامریڈ” اور 1913 میں دہلی سے اپنا اردو ہفت روزہ “ہمدرد” شروع کیا۔ان کا انتقال 1931 میں آج کے دن لندن میں ہوا اور ان کی خواہش کے مطابق انہیں یروشلم میں دفن کیا گیا۔