بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد شاپنگ مال میں بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ تھا، حملہ آور نے سیاہ رنگ کا لباس اور ماسک پہنا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مال میں فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہو گیا ہے جبکہ مال کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button