بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی سولہ، پشاور پانچ، کوئٹہ دو، گلگت منفی تین، مری ایک اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی آٹھ، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے، سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے
Back to top button