بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اپوزیشن کی کال پر ہزاروں افراد وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ہزاروں افراد  سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

بنگلادیش میں اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) پہلے ہی 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔

اپوزیشن جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات نگران حکومت کی سربراہی میں منعقد کیے جائیں۔بنگلادیش میں آئندہ عام انتخابات میں بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں مرتبہ  وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں، جبکہ وہ 2009 سے وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیے  آخری افغان فوجی کی افغانستان سے انخلا کی تصویر وائرل
Back to top button