بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ٹی سی ایس 50الیکٹرک بائیکس کے ساتھ گرین لاجسٹکس میں سرفہرست

سامان کی بروقت وتیز ترین ترسیل کے ساتھ ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ٹی سی ایس نے اپنے رائیڈرز کوجدید ترین 50 ایزی بائیک (ezBike) فراہم کرکے پائدار طریقوں کی جانب ایک جرات مندانہ اقدام کے ساتھ، ٹی سی ایس پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کے لیے سرکردہ حامیوں میں سے ایک اہم حامی بن چکا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں سپردگی کی منعقدہ تقریب، لاجسٹکس کے لیے ایک اہم اور یادگارموقع بن گئی۔ ٹی سی ایس نے استحکام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیشرفت کو صاف توانائی اور ماحول دوست آپریشنزمیں منتقل کر کے شعبہ کے لیے نیا معیار تشکیل دیا ہے۔

متعارف کردہ الیکٹرک بائیکس 90 کلومیٹر رینج اور صفر کاربن کے اخراج کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن کے میدان میں ایک یادگارمتاثر کن پیشرفت ہے۔

ٹی سی ایس کے سی ای او معین اے ملک نے ماحول دوست اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”پائیداری اور کارکردگی سے ہماری وابستگی محض ایک کاروباری فیصلہ نہیں بلکہ ماحولیات کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے“۔ یہ جذبہ آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور ایندھن پر انحصار کم کرنے کے ٹی سی ایس کے عزم کا ثبوت ہے۔

اپنے رائیڈرز کو الیکٹرک گاڑیاں دے کر ٹی سی ایس نے نہ صرف لاجسٹکس کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے بلکہ دوسروں کو اس کی پیروی کرنے کی مثال بھی قائم کردی ہے۔ اپنے رائیڈرز میں مزید الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے کا غیرمتزلزل عزم ٹی سی ایس کی سبز انقلاب اور زیادہ پائیدار مستقبل کے وژن کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیے  صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری کی قیادت میں تجارتی وفد ایتھوپیا پہنچ گیا

ٹی سی ایس پائیداری کے حصول کے لیے اپنے آپریشنز میں ماحول دوست اقدام کو شامل کرکے نہ صرف صنعت کے لیے ایک نیا معیار قائم کررہا ہے بلکہ دوسروں کو سبز انقلاب کے مشن میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔

Back to top button