بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے

نیشنل ٹی20 کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں تاہم سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا، ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ کیا گیا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Back to top button