بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی

 توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔جیل میں ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو گزشتہ سماعت پر پیش نہیں گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا، آج کی سماعت کے دوران بھی سابق وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کی توقع ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی غیر حاضر تھے، الیکشن کمیشن نے دونوں سابق وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

اشتہار
Back to top button